23 Jun 2024
(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے سینئراینکر پرسن مبشر لقمان کو ایک ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا۔
ذرائع کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے اپنی وکلاء ٹیم سے مشاورت کے بعد سینئراینکر پرسن مبشر لقمان کیخلاف ہتک عزت کے کیس کیلئے لیگل نوٹس بھجوا دیا، بابراعظم نے مبشر لقمان کی جانب سے بے بنیاد الزامات لگانے کی بنا پر لیگل نوٹس بھیجا ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ بابراعظم نے مبشر لقمان کو ایک ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھیجا ہے۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ مبشر لقمان بابراعظم کے خلاف فکسنگ کے الزامات کو ثابت کریں ورنہ ہرجانہ ادا کریں۔