اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

قومی ٹیم کے کوچ اظہرمحمود کا الزامات لگانے والوں کیخلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ

23 Jun 2024
23 Jun 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ اظہرمحمود نے بھی الزامات لگانے والوں کیخلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں قومی ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود نے کہا کہ سوشل میڈیا اور دیگر میڈیا پلیٹ فارمز پر بے بنیاد الزامات لگائے گئے، تمام الزامات جھوٹے، بے بنیاد اور من گھڑت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جھوٹےالزام لگا کرعوام کو گمراہ کرنے کا سلسلہ مایوس کن اور خطرناک ہے، شواہد کے بنا بات کرنا قانونی جرم ہے،ایسے تمام لوگوں کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔

اظہر محمود کا کہنا تھا کہ جھوٹےالزامات لگا کرسوشل میڈیا پر توجہ حاصل کرنے کا عمل ناقابل قبول ہے، مجھ پر اور میری فیملی پر بے بنیاد الزام لگانے والوں کے خلاف سخت ایکشن ہوگا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کی جانب سے بھی الزامات لگانے والے یوٹیوبرز اور سابق کھلاڑیوں کیخلاف ہتک عزت کا کیس دائر کرنے کے فیصلے کی خبریں سامنے آ چکی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے