اپ ڈیٹس
  • 250.00 انڈے فی درجن
  • 287.00 زندہ مرغی
  • 416.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.46 قیمت فروخت : 38.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.25 قیمت فروخت : 278.75
  • یورو قیمت خرید: 300.46 قیمت فروخت : 301.00
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 354.32 قیمت فروخت : 354.95
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.65 قیمت فروخت : 186.99
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.89 قیمت فروخت : 204.26
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.20 قیمت فروخت : 76.33
  • کویتی دینار قیمت خرید: 907.68 قیمت فروخت : 909.31
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 246500 دس گرام : 211400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 225957 دس گرام : 193782
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3189 دس گرام : 2737
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

افواج پاکستان نے ملک کی حفاظت کیلئے ہمیشہ قربانیاں دیں : وزیراعظم

22 Jun 2024
22 Jun 2024

(لاہور نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ افواج پاکستان نے ملک کی حفاظت کیلئے ہمیشہ قربانیاں دیں، وطن کیلئے قربانی دینے والے عظیم سپوتوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے پاک فوج کے سپاہی ہارون ولیم کی آخری رسومات کی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی افواج ایک مربوط یونٹ ہے، جو ریاست کے دفاع کے لئے کوشاں ہے، ہارون ولیم سمیت دیگر شہدا نے پاکستان کیلئے جان کا نذرانہ پیش کیا، ان شہدا کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ ملک پاکستان عظیم قربانیوں کے نتیجے میں معرض وجود میں آیا، لاکھوں افراد نے ہندوستان سے ہجرت کی اور قربانیاں دیں، 11 اگست 1947 کی تقریر میں قائداعظم نے فرمایا کہ پاکستان میں قانون اور آئین کی حکمرانی ہو گی، پاکستان میں سب کو برابر کے حقوق ملیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان آرمی میں مسیحی بھائیوں نے اپنے خون سے تاریخ لکھی، مسیحی برادری و دیگر اقلیتوں نے ملک کی تعمیر و ترقی میں بھرپور کردار ادا کیا، تعلیمی میدان میں مسیحی برادری کی بہت سی کاوشیں ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا  کہ یہ جوان ہزاروں بچوں کو یتیم ہونے سے بچاتے ہیں، یہ جوان خود قربان ہو کر ماؤں کو بیوہ ہونے سے بچاتے ہیں، کچھ واقعات نے اس ملک میں بہت دلخراش یادیں چھوڑی ہیں ، ان سب کا ہمیں اس جہاں اور اگلے جہاں میں بھی جوابدہ ہونا ہے۔

انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان کا اعزاز ہے کہ وہ اپنے شہدا کے اہلخانہ سے بھرپور تعاون کرتے ہیں، ہمیں اس ملک کو صحیح معنوں میں دفاعی ملک بنانا ہے، اس ملک کو قائداعظم کے خوابوں کی تعبیر کے مطابق بنانا ہے اور ماضی سے سبق حاصل کرکے ملک کی خدمت کرنی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہارون ولیم اور ان کے خاندان کی قربانی سے ان کا نام ہمیشہ روشن رہے گا، آئیں اس بات کا عزم کریں کہ شہدا کی قربانیوں کو رائیگاں جانے دیئے بغیر اس ملک کو عظیم بنائیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے