اپ ڈیٹس
  • 250.00 انڈے فی درجن
  • 287.00 زندہ مرغی
  • 416.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.46 قیمت فروخت : 38.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.25 قیمت فروخت : 278.75
  • یورو قیمت خرید: 300.46 قیمت فروخت : 301.00
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 354.32 قیمت فروخت : 354.95
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.65 قیمت فروخت : 186.99
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.89 قیمت فروخت : 204.26
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.20 قیمت فروخت : 76.33
  • کویتی دینار قیمت خرید: 907.68 قیمت فروخت : 909.31
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 246500 دس گرام : 211400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 225957 دس گرام : 193782
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3189 دس گرام : 2737
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

جماعت اسلامی کا ملک بھرمیں لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج کا اعلان

22 Jun 2024
22 Jun 2024

(لاہور نیوز) جماعت اسلامی نے ملک بھرمیں لوڈ شیڈنگ اور بھاری بلوں کے خلاف احتجاج کا اعلان کر دیا۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے منصورہ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا جماعت اسلامی ملک بھرمیں لوڈ شیڈنگ اور بھاری بلوں کے خلاف احتجاج کرے گی، موسم کی شدت کو حکومت کی نااہلی اور طرزِ حکمرانی مزید بڑھا دیتی ہے۔

انہوں نے کہا پورے ملک میں لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے جبکہ پاکستانی قوم 28 سو ارب روپے کی کپیسٹی ادا کر رہی ہے، بجٹ میں عوام پر مزید ٹیکسوں کا بوجھ ڈال دیا گیا۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے مزید کہا کہ جب کوئی بل پاس کرنا ہو تو مسلم لیگ ن یا ایم کیو ایم کی نورا کشتی شروع ہو جاتی ہے، بجٹ میں ٹیکسز کا 13 ہزار ارب روپے کا ہدف رکھا گیا ہے جس سے مڈل کلاس طبقہ پسے گا۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کا مزید کہنا تھا عوام نے شدیدگرمی میں عید گزاری، چودہ، چودہ گھنٹے لوڈشیڈنگ کا سامنا رہا، اتوار کو پورے ملک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کیا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے