اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

واسا کے تمام ٹاؤنز میں صارفین نے واٹر سپلائی اور سیوریج کے بل ادا نہ کئے

22 Jun 2024
22 Jun 2024

(لاہور نیوز) واسا کے تمام ٹاؤنز میں صارفین نے واٹر سپلائی اور سیوریج کے بل ادا نہ کئے، لاہور نیوز نادہندگان اور ڈیفالٹر صارفین کی تفصیلات سامنے لے آیا۔

واسا نے مالی سال 2022-23 کے بجٹ میں محصولات کا تخمینہ تو لگا لیا مگر اخراجات محصولات کے مقابلے میں زیادہ ہیں، واسا کے شعبہ ریونیو کی جانب سے بلوں کی وصولیاں نہ ہونا خسارے میں اضافے کی وجہ بن رہی ہے۔

شہر کے کس علاقے میں کتنے واسا صارفین پانی کا بل ادا کرتے ہیں، لاہور نیوز نادہندگان صارفین کی تفصیلات سامنے لے آیا۔

علامہ اقبال ٹاؤن ڈائریکٹوریٹ میں 1 لاکھ 12 ہزار 200 صارفین ہیں، علامہ اقبال ٹاؤن میں 38.3 فیصد صارفین پانی و سیوریج کا بل ادا کر رہے ہیں، راوی ٹاؤن کے کُل ایک لاکھ 38 ہزار 225 صارفین میں سے 28.8 فیصد صارفین بل دے رہے ہیں، گنج بخش ڈائریکٹوریٹ میں 86 ہزار 280 میں سے 38.2 فیصد صارفین بل ادا کر رہے ہیں جبکہ جوبلی ٹاؤن ڈائریکٹوریٹ میں 31 ہزار 885 صارفین میں سے 32 فیصد بل ادا کرتے ہیں۔

ایم ڈی واسا غفران احمد نے ریونیو ڈائریکٹوریٹس کو سو فیصد بلنگ کا حکم دے دیا، ایک ہفتے میں تمام صارفین کو نیٹ بل میں لانے کے احکام جاری کر دیئے گئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے