22 Jun 2024
(لاہور نیوز) صوبائی محکمہ فنانس نے مالی سال 24-2023کے اختتام پر فنانشل گائیڈ لائن جاری کردیں۔
صوبائی محکمہ فنانس کی جانب سے رقوم کی ادائیگیوں کے لئےآج ووچرز جمع کروانے کی ڈیڈلائن مقرر ہے، فنانشل ایڈوائزی میں محکموں کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ غیر ترقیاتی اخراجات کے چیکس جمع کروائے جائیں، 22جون کے بعد کوئی ووچر وصول نہیں کیا جائے گا۔
فنانشل ایڈوائزی کا کہنا ہے کہ تنخواہوں ،پنشن اور یوٹیلٹی بلز کی ادائیگی 24جون تک ہو سکے گی، 30جون تک چیک کی ادائیگی نہ ہونے کی صورت میں نئے مالی سال میں رقوم ادا کی جائے گی، مقررہ بجٹ، ہدف کی نشاندہی محکمہ فنانس کو جاری کر دی جائے ۔
دوسری جانب فنانشل ایڈوائزری نے یکم جون سے 24جون تک کی ادائیگیوں کے چیکس کی سٹیٹمنٹ جاری کرنے کی ہدایات دی ہیں۔