اپ ڈیٹس
  • 250.00 انڈے فی درجن
  • 270.00 زندہ مرغی
  • 392.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 297.80 قیمت فروخت : 298.33
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.47 قیمت فروخت : 185.55
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.91 قیمت فروخت : 203.27
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.20 قیمت فروخت : 76.34
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.94 قیمت فروخت : 907.56
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 239900 دس گرام : 205700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 219907 دس گرام : 188557
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3011 دس گرام : 2584
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر کا لاہور پریس کلب کا دورہ،ا رشد انصاری ودیگر ممبران کا استقبال

21 Jun 2024
21 Jun 2024

(لاہور نیوز)پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر نے لاہور پریس کلب کا دورہ کیا ،جہاں صدرپریس کلب ارشد انصاری نے دیگر ممبران کا ساتھ ن کا استقبال کیا۔

تفصیلات کےمطابق  پریس کلب کے دورے  کے دوران ایرانی سفیر کا میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے  کہنا تھا کہ صدر لاہور پریس کلب کے شکریہ ادا کرتا ہوں جنھوں نے مجھے پریس کلب آنے کی  دعوت دی۔ جب ہمارے صدر پاکستان کے دورے پر آئے ان کا والہانہ استقبال کیا گیا۔ پاکستان کی عوام حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں جو ہمارے غم میں شریک ہوئے۔

ایرانی سفیر کا کہنا تھا کہ دونوں ملک کا تاریخ اور تمدن ایک ہے،دونوں ممالک کا 800 سال تک ایک ہی زبان میں بات چیت کی ہے۔ ان کی ایک زبان تھی جو کہ فارسی زبان تھی دونوں ممالک کے درمیان  ثقافتی و۔ تہذیب  یکساں ہے  پاکستان اور ایران کا   رابطہ اسی طرح جاری و ساری رہے  گا

انہوں نے مزید کہا ایرانی صدر کی موت پر 2 تحقیقاتی رپورٹس سامنے آئیں جس  میں ان کی موت کو قدرتی حادثہ  کہا گیا۔پاکستان کوآزادی کے بعد ایران نے سب سے پہلے تسلیم کیا اور  ایران میں انقلاب آیا تو پاکستان  وہ پہلا ملک ہے جس نے ایران کو تسلیم کیا۔

دوسری جانب صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری نے ایرانی سفیر کا لاہور پریس کلب آنے پر شکریہ ادا کیا انہوں نے کہا مرحوم ایرانی صدر امت مسلمہ کے حقیقی لیڈر تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے