اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

بارشی پانی کو محفوظ بنانے کیلئے واٹر ٹینکس کی تعمیر کا منصوبہ پھر زندہ ہو گیا

21 Jun 2024
21 Jun 2024

(لاہور نیوز) پنجاب حکومت بھی لاہور میں بارشی پانی محفوظ بنانے کے لئے واٹر ٹینکس تعمیر کرے گی۔

واسا نے 2021 کے بعد شہر میں کوئی نیا واٹر ٹینک تعمیر نہیں کیا، پنجاب حکومت نے چھ واٹر ٹینکس کی تعمیر کی استدعا منظور کر لی، آئندہ مالی سال 2024-25 کے بجٹ میں دس واٹر ٹینکس کی تعمیر کا منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

بارشوں کے دوران اربن فلڈنگ سے بچنے کے لئے واٹر ٹینکس تعمیر کئے جائیں گے، واسا نے واٹر ٹینکس کی تعمیر کے لئے اراضی کی نشاندہی کر لی۔

وارث روڈ واٹر ٹینک، گارڈن ٹاؤن واٹر ٹینک اور کوپر روڈ واٹر ٹینک کا منصوبہ بجٹ میں شامل کیا گیا، رسول پارک، کریم پارک، تاجپورہ بی بلاک اور فرخ آباد میں واٹر ٹینک بنانے کا منصوبہ بجٹ میں شامل ہے۔

 تاجپورہ بی بلاک کو اربن فلڈنگ سے بچانے کے لئے ایک ارب 12 کروڑ روپے کا منصوبہ منظور کر لیا گیا، کریم پارک راوی روڈ کے لئے 58 کروڑ 90 لاکھ روپے، ٹکا چوک جوہر ٹاؤن واٹر ٹینک کے لئے 56 کروڑ 20 لاکھ روپے منظور، رسول پارک واٹر ٹینک کے لئے 41 کروڑ 40 لاکھ روپے، کوپر روڈ واٹر ٹینک کے لئے 48 کروڑ روپے منظور، گارڈن ٹاؤن واٹر ٹینک کے لئے 45 کروڑ روپے، فروٹ سبزی منڈی اقبال ٹاؤن واٹر ٹینک کے لئے 61 کروڑ 20 لاکھ روپے منظور کر لئے گئے۔

شہر لاہور میں دس واٹر ٹینکس کی تعمیر کا کام مالی سال 2024-25 میں کیا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے