اپ ڈیٹس
  • 250.00 انڈے فی درجن
  • 270.00 زندہ مرغی
  • 392.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 297.80 قیمت فروخت : 298.33
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.47 قیمت فروخت : 185.55
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.91 قیمت فروخت : 203.27
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.20 قیمت فروخت : 76.34
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.94 قیمت فروخت : 907.56
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 239900 دس گرام : 205700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 219907 دس گرام : 188557
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3011 دس گرام : 2584
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

حج و عمرہ پیکیج میں نان فائلرز کو استثنیٰ کا دوبارہ جائزہ لیا جائے: فیصل ووڈا

21 Jun 2024
21 Jun 2024

(لاہور نیوز) سینیٹر فیصل ووڈا نے کہا ہے کہ حج و عمرہ پیکیج میں نان فائلرز کو استثنیٰ کا دوبارہ جائزہ لیا جائے۔

بجٹ سے متعلق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل ووڈا نے کہا کہ نان فائلرز کو حج و عمرہ کا استثنیٰ کیوں دیا گیا، اس کی وضاحت کریں کہ اس کے پیچھے کیا لاجک ہے، حج و عمرہ کیلئے نان فائلرز پر بھی فائلرز کی شرط لاگو کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ یہ صرف مذہبی فریضہ ہونے کی وجہ سے کیا گیا ہے، ممبر آپریشن ایف بی آر کو بھی پتہ ہونا چاہئے کہ مذہب میں بھی پہلے قانون کی پاسداری ہے، نان فائلرز کو استثنیٰ کا دوبارہ جائزہ لینا ہو گا۔

دوسری جانب فیصل ووڈا کا کہنا تھا کہ کورونا کے دوران میڈیا رپورٹر کی تنخواہوں پر کٹ لگائے گئے، کورونا کے دنوں میں تنخواہوں میں لگنے والا کٹ ورکرز کو واپس ملنا چاہئے۔

چیئرمین کمیٹی نے گفتگو کے دوران فیصل ووڈا سے کہا کہ آپ کوئی تجویز دیں ہم اس پر کیا کر سکتے ہیں۔

اس پر فیصل ووڈا نے کہا کہ ہمیں میڈیا ورکرز کو کسی ہاؤسنگ سکیم میں پلاٹ اور مراعات دینی چاہئیں، اس سلسلے میں ہمیں وزارت اطلاعات کے ساتھ میٹنگ کر لینی چاہئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے