21 Jun 2024
(لاہور نیوز) ایم کیو ایم پاکستان کے سابق اور موجودہ رہنماؤں سے عوام پاکستان پارٹی نے رابطے شروع کر دیئے۔
ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے سابق رکن قومی اسمبلی شیخ صلاح الدین ،پی ٹی آئی کے سابق رکن سندھ اسمبلی دیوان سچل بھی عوام پاکستان پارٹی میں شامل ہو گئے جبکہ کراچی کی کئی اہم کاروباری و سیاسی شخصیات سے بھی شمولیت کے لئے رابطے جاری ہیں۔
دوسری جانب ذرائع کا یہ دعویٰ بھی سامنے آیا ہے کہ ن لیگ، پی ٹی آئی، ایم کیو ایم سے نکلے اور ناراض افراد عوام پاکستان پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں، عوام پاکستان پارٹی کی 20 رکنی آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔
شاہد خاقان عباسی چیئرمین، مفتاح اسماعیل سیکرٹری جنرل منتخب ہو گئے ،عوام پاکستان کی مرکزی کمیٹی کا اجلاس 4 جولائی کو اسلام آباد میں ہو گا اور 6 جولائی کو عوام پاکستان پارٹی کی لانچنگ شہر اقتدار میں ہو گی۔