21 Jun 2024
(لاہور نیوز) ایشین سکولز تھروبال چیمپئن شپ 27 جون سے سری لنکا میں شروع ہو گی۔
پاکستان تھروبال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل مقبول آرائیں جو کہ ورلڈ تھروبال فیڈریشن کے صدر بھی ہیں نے بتایا کہ ایشین سکولز تھروبال چیمپئن شپ میں پاکستان سمیت ایشیائی ممالک کے تعلیمی اداروں کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔
انہوں نے کہا یہ چیمپئن شپ 30 جون تک جاری رہے گی اور چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔