کیا ثانیہ مرزا دوسری شادی کررہی ہیں؟کس بھارتی کرکٹر کیساتھ گھر بسانے کی خبریں اڑ رہی ہیں؟جانئے
(ویب ڈیسک) ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور کرکٹرمحمد شامی کی شادی کی خبریں بھارتی میڈیا پر گردش کرنے لگیں۔
بھارتی میڈیا پر گردش کرنے والی غیر مصدقہ رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ثانیہ مرزا اور محمد شامی رواں سال اگست میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے۔بھارتی میڈیا پر ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور کرکٹر محمد شامی کی شادی کی افواہیں زیرِ گردش ہیں۔
سوشل میڈیا اور بھارتی میڈیا پروائرل ہونے والی ثانیہ مرزا اور محمد شامی کی شادی کی خبر کی اب تک کسی جانب سے تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔ ثانیہ مرزا اور محمد شامی یا ان کے خاندان کی جانب سے شادی کی افواہوں پر اب تک کوئی رد عمل یا باضابطہ بیان نہیں دیا گیا ہے۔
ثانیہ مرزا کرکٹر شعیب ملک کی سابق اہلیہ ہیں۔ دونوں کا ایک بیٹا اذہان مرزا ملک ہے جو کہ اپنی والدہ کے ساتھ رہتا ہے۔ثانیہ مرزا کے والد نے رواں سال کے آغاز میں ثانیہ کی شعیب ملک سے طلاق کی تصدیق کی تھی۔ ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی شادی 2010 میں ہوئی تھی۔