اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

وزیراعلیٰ نے اضافی وصول کردہ کرائے سواریوں کو واپس کرا کر نیا ریکارڈ بنا دیا

20 Jun 2024
20 Jun 2024

(ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر صوبے میں ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کیلئے گرینڈ آپریشن شروع ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنرز کی قیادت میں پورے پنجاب کی انتظامیہ سڑکوں پر نکل آئی، خانیوال، ملتان، ساہیوال، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، جہلم، منڈی بہاؤالدین سمیت مختلف اضلاع میں ڈپٹی کمشنرز اور ضلعی انتظامیہ کے حکام  نے بسوں میں جانچ پڑتال شروع کر دی ہے۔

شیخوپورہ کے ڈی سی ڈاکٹر وقار، فیصل آباد کے ڈی سی عبداللہ نیر، ڈی سی راولپنڈی حسن وقار، ڈی سی سرگودھا کیپٹن اورنگزیب اور لیہ کے ڈی سی علی اکبر بھنڈر  نے بس اڈوں پر چھاپے مارے۔

ڈی سیز  نے ٹرانسپورٹ کرایوں کی جانچ پڑتال کی اور سواریوں سے کرایہ کے بارے میں دریافت کیا، تاریخ میں پہلی بار اضافی وصول کردہ کرائے کی رقم سواریوں کو واپس ادا کی گئی، مجموعی طور پر 14 لاکھ 67 ہزار 921 روپے کی رقم سواریوں کو واپس کی گئی۔

ڈپٹی کمشنرز کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کے حکم پر اتنا ہی کرایہ دینا جتنا حکومت نے مقرر کیا، سرکاری ریٹ سے زائد کرایہ وصول کرنیوالے ٹرانسپورٹرز کو 27 لاکھ سے زائد کے جرمانے کئے۔

انہوں نے کہا گرینڈ آپریشن کے پہلے دن 3 ہزار 220 گاڑیوں میں ریٹ چیک کئے گئے، خلاف ورزی پر 1448 گاڑیوں کے چالان، 354 گاڑیاں بند کر دی گئیں، مقررہ نرخ سے زائد کرائے وصول کرنے والوں کے خلاف 9 مقدمات بھی درج کئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے