اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لاہور سمیت مختلف شہروں میں باران رحمت، گرمی کی شدت میں کمی، موسم دلفریب

20 Jun 2024
20 Jun 2024

(لاہور نیوز) لاہور سمیت صوبے کے دیگر علاقوں میں باران رحمت سے گرمی کی شدت میں کمی ہوئی ہے اور موسم خوشگوار ہو گیا۔

لاہور اور گردونواح کے علاقوں میں گھنے سیاہ بادل آ گئے، صوبائی دارالحکومت میں بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا، مال روڈ، جیل روڈ، اور شادمان کے علاقوں میں بارش نے موسم خوشگوار کر دیا، موسم خوشگوار ہونے سے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے۔

شہر میں بارش کے بعد ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری کر دیا۔

ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کا کہنا ہے کہ واسا مشینری کو فعال رکھا جائے، ایل ڈبلیو ایم سی بارش کے بعد صفائی ستھرائی کے انتظامات کو یقینی بنائے، نشیبی علاقوں اور انڈر پاسز میں بارشی پانی کھڑا نہ ہونے دیا جائے، شہری درختوں اور دیواروں کے نیچے سے ہو کر نہ گزریں، بجلی کی تاروں اور کھمبوں سے دور رہیں۔

لاہور شہر میں مختلف مقامات پر بارش کے پیش نظر وائس چیئرمین واسا چودھری شہباز احمد نے بھی ہدایات جاری کر دیں۔

ایم ڈی واسا غفران احمد کی ہدایات کے مطابق تمام سٹاف و مشینری کو مکمل الرٹ رہنے، تمام جنریٹرز کو سٹینڈ بائی اور فعال رکھنے سمیت تمام ڈسپوزل سٹیشنز کی سکرینوں کو مکمل صاف رکھنے کی ہدایات کی گئی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے