اپ ڈیٹس
  • 250.00 انڈے فی درجن
  • 288.00 زندہ مرغی
  • 418.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.30 قیمت فروخت : 278.80
  • یورو قیمت خرید: 299.30 قیمت فروخت : 299.83
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 352.82 قیمت فروخت : 353.45
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.22 قیمت فروخت : 76.36
  • کویتی دینار قیمت خرید: 907.39 قیمت فروخت : 909.02
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 242400 دس گرام : 207900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 222198 دس گرام : 190574
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3072 دس گرام : 2636
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں تیز ہواؤں سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا

20 Jun 2024
20 Jun 2024

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں رات گئے تیز ہوا کے باعث گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

رات گئے لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں ٹھنڈی ہواؤں سے موسم میں خوشگوار تبدیلی آگئی،سیالکوٹ، وزیر آباد، گجرات اور جہلم سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا کے ساتھ بارش ہوئی، لاہور میں بھی رات گئے چلنے والی تیز ہوا کی وجہ سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے، جہلم میں بارش کے ساتھ ژالہ باری بھی ہوئی۔

 تیز ہوائیں چلنے اور بارش کے بعد  درجہ حرارت میں کمی پر گرمی کے ستائے شہریوں نے سکھ کا سانس لیا۔

محکمہ موسمیات نے آج بھی مختلف علاقوں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی ہے، گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ بادل برسنے کا امکان ہے، بارش کی وجہ سے درجہ حرارت 5 ڈگری تک گرنے کی توقع ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے