اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

جعلی فارم 47 حکومت عید پر لوڈشیڈنگ کا خاتمہ یقینی نہ بنا سکی: بیرسٹر سیف

19 Jun 2024
19 Jun 2024

(لاہور نیوز) مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ جعلی فارم 47 حکومت عید کے 3 دن بھی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ یقینی نہ بنا سکی۔

ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ عید پر دفاتر، کارخانے، فیکٹریاں اور مارکیٹس بند ہیں پھر بھی ناروا لوڈشیڈنگ جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے، بجلی بھی ہم پیدا کریں مہنگی بھی خریدیں اور غائب بھی ہو۔

بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ صوبے کے 1500 ارب روپے سے زائد بجلی بقایاجات بھی نہیں دیئے جا رہے، وفاق کی خیبرپختونخوا کے عوام کے ساتھ ظالمانہ پالیسیوں کا خاتمہ ہونا چاہئے۔

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا نے مزید کہا کہ کرپٹ ٹولے نے اقتدار کی کئی باریاں لیں مگر بجلی کا نظام درست نہیں کیا، جعلی فارم 47 والے ٹھنڈے کمروں میں بیٹھ کر تماشہ دیکھ رہے ہیں، عوام کی کوئی پرواہ نہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے