اپ ڈیٹس
  • 250.00 انڈے فی درجن
  • 288.00 زندہ مرغی
  • 418.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.30 قیمت فروخت : 278.80
  • یورو قیمت خرید: 299.30 قیمت فروخت : 299.83
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 352.82 قیمت فروخت : 353.45
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.22 قیمت فروخت : 76.36
  • کویتی دینار قیمت خرید: 907.39 قیمت فروخت : 909.02
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 242400 دس گرام : 207900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 222198 دس گرام : 190574
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3072 دس گرام : 2636
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پنجاب بھر کی 294 مویشی منڈیوں میں 18 لاکھ سے زائد جانور آئے: رپورٹ

19 Jun 2024
19 Jun 2024

(لاہور نیوز) لاہور سمیت پنجاب بھر کی 294 مویشی منڈیوں میں کتنے جانور آئے اس حوالے سے محکمہ بلدیات نے 9 ڈویژنز کے اعداد وشمار جاری کر دیئے۔

محکمہ بلدیات کے مرکزی ڈیش بورڈ کے مطابق پنجاب کی مویشی منڈیوں میں 18 لاکھ سے زائد جانور آئے، 9 ڈویژنز میں 12 لاکھ چھوٹے جانور جبکہ 6 لاکھ 12 ہزار بڑے جانور آئے۔

بہاولپور میں 1 لاکھ 55 ہزار، ڈیرہ غازی خان میں 1 لاکھ 27 ہزار، فیصل آباد میں 2 لاکھ 16 ہزار، گوجرانوالہ میں 1 لاکھ 24 ہزار، لاہور کی منڈیوں میں 7 لاکھ 72 ہزار، ملتان میں 1 لاکھ 46 ہزار جانور آئے۔

اسی طرح راولپنڈی میں 94 ہزار، ساہیوال میں 76 ہزار جبکہ سرگودھا میں 1 لاکھ 3 ہزار سے زائد جانور مویشی منڈی میں آئے، منڈیوں میں آنے والے جانوروں اور بیوپاریوں کو بہترین سہولیات فراہم کی گئیں۔

سیکرٹری بلدیات کا کہنا ہے کہ لوکل گورنمنٹس اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے غیر قانونی سیل پوائنٹس کے خلاف سخت کارروائیاں کی گئی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے