اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

عید قربان کا تیسرا روز، آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کیلئے صفائی آپریشن جاری

19 Jun 2024
19 Jun 2024

(لاہور نیوز) عید قربان کے تیسرے روز بھی آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کیلئے صفائی آپریشن بلا تعطل جاری ہے۔

شہر میں صفائی کے حوالے سے مرکزی کنٹرول روم 24 گھنٹے فعال ہے، گرینڈ صفائی آپریشن کی 24 گھنٹے مانیٹرنگ جاری ہے، ایل ڈبلیو ایم سی نے چاند رات سے اب تک 42 ہزار 500 ٹن سے زائد آلائشیں اور جانوروں کی باقیات ٹھکانے لگائیں، سڑکوں کی عرق گلاب اور فینائل ملے پانی سے واشنگ جاری ہے اور چونے کا چھڑکاؤ بھی کیا جا رہا ہے۔

سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین کا کہنا ہے عید کے دوران ہیلپ لائن پر 15 ہزار 700 سے زائد شہریوں نے رابطہ کیا، 15 ہزار 300 سے زائد شکایات کا فوری ازالہ یقینی بنایا گیا، عید کے پہلے روز 16 ہزار ٹن سے زائد آلائشیں ٹھکانے لگائی گئیں، چاند رات کو 8 ہزار ٹن سے زائد ویسٹ لینڈ فل سائٹ تک پہنچایا گیا۔

بابر صاحب دین نے مزید کہا ایل ڈبلیو ایم سی کے 15 ہزار ورکرز تینوں شفٹوں میں فیلڈ میں موجود ہیں، شہر میں قائم 105 عارضی کولیکشن پوائنٹس کو روزانہ زیرو ویسٹ کیا جا رہا ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت کے مطابق عید کے تیسرے روز بھی صفائی آپریشن اسی جذبے سے جاری ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے