اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

سوشل میڈیاپر زیادہ وقت گزارنے سے دماغی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟ماہرین نے خبردار کردیا

18 Jun 2024
18 Jun 2024

(ویب ڈیسک)ماہرین نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر بہت زیادہ وقت گزارنے والے نوجوان روزمرہ کے ضروری معمولات انجام دینے میں دماغی طور پر شدید مشکلات کا سامنا کررہے ہیں۔

محققین  کے مطالعے کے مطابق جن نوجوانوں میں انٹرنیٹ کی لت کی تشخیص ہوئی، ان میں توجہ مرکوز رکھنے اور یادداشت کو کنٹرول کرنے کے ذمہ دار دماغی خطوں کے درمیان سگنلز کی خرابی پائی گئی۔مذکورہ بالامطالعے میں سینکڑوں نوعمروں پر کی گئیں 12 نیورو امیجنگ اسٹڈیز کا تجزیہ کیا گیا، ان شرکا کی عمریں 10 سے 19 سال تھیں۔

محققین نے کہا ہے کہ انٹرنیٹ کے بے تحاشہ استعمال سے پیدا ہونے والے رویوں کی خرابی گزشتہ دہائی سے تشویش ناک حد تک بڑھ گئی ہے۔ مطالعے کے مصنف کا کہنا تھا کہ مطالعات میں انٹرنیٹ کی لت کی طبی تشخیص کا معیار 3 چیزوں پر رکھا گیا ہے۔ 1) انٹرنیٹ پر لگاتار اور مسلسل مصروف رہنا، 2) انٹرنیٹ سے دور رکھے جانے پر ظاہر ہونے والی  علامات اور نمبر 3) طویل عرصے تک انٹرنیٹ پر وقت گزارنے کیوجہ سے رشتوں کے لیے وقت کی قربانی دینا۔

مصنف نے کہا کہ ایسے طرز عمل کا نتیجہ فرد کی زندگی میں نمایاں خرابی اور پریشانی کا باعث بنتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے