اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

شہری سڑک کنارے آلائشیں پھینکنے کے بجائے کوڑا دان میں ڈالیں: کمشنر لاہور

18 Jun 2024
18 Jun 2024

(لاہور نیوز) کمشنر لاہور زید بن مقصود نے کہا ہے کہ شہری سڑک کنارے آلائشیں پھینکنے کے بجائے کوڑا دان میں ڈالیں۔

اپنے ایک بیان میں زید بن مقصود کا کہنا تھا کہ عید کے دوسرے روز بھی صفائی آپریشن و آلائشیں اٹھانے کیلئے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایل ڈبلیو ایم سی) ورکرز فیلڈ میں کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پہلے روز کا صفائی آپریشن کامیاب رہا، شکایات پر فوری ردِعمل دیا گیا، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 16 ہزار ٹن آلائشیں اٹھا کر ڈمپنگ سائٹس پر پہنچائی گئیں۔

کمشنر لاہور کا کہنا تھا کہ صوبائی وزراء اور انتظامی افسران آج بھی فیلڈ میں موجود ہوں گے، ہم نے اپنے شہر کو صاف رکھنا ہے، دوسرے روز بھی اجتماعی قربان گاہوں میں قربانی کے بعد ایل ڈبلیو ایم سی دھلائی کرے گی۔

زید بن مقصود نے مزید کہا کہ ایل ڈبلیو ایم سی ورکرز تحسین کے لائق ہیں، سخت گرمی کے باوجود شہر کو صاف رکھنے کیلئے کام کر رہے ہیں، ایل ڈبلیو ایم سی عارضی کلیکشن سینٹرز کو 100 فیصد کلیئر کرنے پر فوکس رکھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے