اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

نمیبیا کے آل راؤنڈر ڈیوڈ ویزا کا عالمی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

17 Jun 2024
17 Jun 2024

(لاہور نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے والے نمیبیا کے آل راؤنڈر ڈیوڈ ویزا نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

کرکٹ کی ویب سائٹ کے مطابق امریکا اور ویسٹ انڈیز میں جاری ٹی20 ورلڈکپ کے گروپ مرحلے میں انگلینڈ کے خلاف اپنے آخری میچ سے قبل نمیبیا کے آل راؤنڈر ڈیوڈ ویزا نے اعلان کیا کہ وہ اس میچ کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہوجائیں گے۔

نارتھ ساؤنڈ میں ٹی20 ورلڈکپ کے 34ویں میچ میں گروب بی کی ٹیم نمیبیا نے دفاعی چیمپئن انگلینڈ کے خلاف اپنا آخری میچ کھیلا، جس میں انہیں ڈی ایس ایل میتھڈ کے تحت 41 رنز سے شکست ہوئی۔

123 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ڈیوڈ ویزا اپنی آخری انٹرنیشنل اننگز میں 12 گیندوں پر 27 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے تو جوفرا آرچر سمیت دیگر انگلش کھلاڑیوں نے ہاتھ ملا کر انہیں داد دی، انہوں نے اپنا بیٹ اور ہیلمٹ اٹھاکر تماشائیوں کا شکریہ ادا کیا، بعد ازاں نمیبیا کے کپتان سمیت پوری ٹیم نے انہیں کرکٹ کا بیٹ اٹھاکر روایتی گارڈ آف آنر پیش کرکے گراؤنڈ سے رخصت کیا۔

یاد رہے کہ ڈیوڈ ویزا نے 2013 میں جنوبی افریقہ کی جانب سے انٹرنیشنل کرکٹ میں ڈیبیو کیا تھا اور وہ 2016 کے ٹی20 ورلڈکپ میں جنوبی افریقا کی نمائندگی کرچکے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے