اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ٹی 20 ورلڈ کپ: آسٹریلیا نے سکاٹ لینڈ کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا

16 Jun 2024
16 Jun 2024

(لاہور نیوز) آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024ء کے میچ میں آسٹریلیا نے سکاٹ لینڈ کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے زیر اہتمام امریکا اور ویسٹ انڈیز کی میزبانی میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 35 ویں میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر سکاٹ لینڈ کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی، دونوں ٹیمیں ڈیرن سیمی نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں مدمقابل ہوئیں۔

آسٹریلیا کی اننگز

آسٹریلیا نے 181 رنز کا ہدف آخری اوور میں حاصل کر لیا، آسٹریلیا کی جانب سے ڈیوڈ وارنر1، مچل مارش 8 اور گلین میکسویل11 رنز بنا کر پویلین لوٹے، ٹریوس ہیڈ 68 اور مارکس اسٹوئنس نے 59 رنز کی اننگ کھیلی۔

آسٹریلیا کی جیت کے ساتھ ہی انگلینڈ کی ٹیم نے سپر 8 کیلئے کوالیفائی کر لیا، آسٹریلیا کی ٹیم پہلے ہی سپر 8 کیلئے کوالیفائی کر چکی ہے۔

سکاٹ لینڈ کی اننگز

قبل ازیں آسٹریلیا کی دعوت پر سکاٹش ٹیم نے بیٹنگ کا آغاز کیا جو اچھا ثابت نہ ہوا، پہلے اوور میں ہی 3 کے مجموعی سکور پر اوپنر مائیکل الیگزینڈر جونز آگر کی بال پر کلین بولڈ ہو گئے، ان کے بعد آنے والے برینڈن مکمولن نے جارج منسی کے ساتھ ملکر آسٹریلوی باؤلرز کی خوب درگت بنائی۔

برینڈن مکمولن نے 34 بالز پر 60 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور زیمپا کی گیند پر سٹارک کو کیچ دے بیٹھے، رچرڈ برنگٹن 42، جارج منسی 35 رنز بنا کر نمایاں رہے، میتھیو ہینری کروس 18، مائیکل الیگزینڈر لیکس 5 جبکہ کرس گریوز 8 رنز کیساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

سکاٹ لینڈ کی ٹیم نے مقرر 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز بنائے، آسٹریلیا کی جانب سے گلین میکس ویل نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، آشٹن اگر، ناتھن ایلیس اور ایڈم زیمپا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

آسٹریلین سکواڈ

آسٹریلیا کی ٹیم کی قیادت مچل مارش کر رہے ہیں، ٹریوس ہیڈ، ڈیوڈ وارنر، گلین میکسویل، مارکس سٹوئنس، ٹم ڈیوڈ، میتھیو ویڈ، آشٹن آگر، نیتھن ایلیس، ایڈم زیمپا اور مچل سٹارک ٹیم کا حصہ ہیں۔

سکاٹش سکواڈ

سکاٹ لینڈ کی ٹیم کی کپتانی کے فرائض رچرڈ برنگٹن سرانجام دے رہے ہیں دیگر کھلاڑیوں میں جارج منسی، مائیکل الیگزینڈر جونز، میتھیو ہینری کروس، مائیکل الیگزینڈر لیکس، برانڈن مکمولن، کریس گریوز، صفیان شریف، مارک واٹ، براڈلی وہیل اور کرس سول شامل ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے