اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

فلوریڈا میں بارش، پاکستان کا آخری گروپ میچ متاثر ہونے کا خدشہ

14 Jun 2024
14 Jun 2024

(لاہور نیوز) پاکستان گروپ مرحلے کا اپنا اہم اور آخری میچ 16 جون کو امریکی ریاست فلوریڈا میں کھیلے گی، میچ کے دن بارش کی پیش گوئی کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا میں طوفانی بارشوں کی وجہ سے پاکستان کیلئے بڑی مشکل پیدا ہو گئی، مقامی محکمہ موسمیات نے فلوریڈا میں پورا ہفتہ بارشوں کی پیش گوئی کر دی، پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان اتوار کو ہونے والا میچ بھی بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

اتوار کے روز فلوریڈا میں بارش ہوئی یا امریکا آج میچ جیت گیا تو پاکستان ایونٹ سے باہر ہوجائے گا، گزشتہ روز بارش کے باعث فیلڈ گیلی ہونے کی وجہ سے قومی کرکٹ ٹیم پریکٹس نہ کر سکی، شائقین کو امریکا کی شکست کے ساتھ ساتھ دونوں میچوں میں بارش نہ ہونے کی دعا کرنی ہو گی۔

واضح رہے کہ پاکستان نے ایونٹ میں تین میچز کھیلے ہیں اور صرف ایک میں کامیابی حاصل کی ہے، قومی ٹیم کو پہلے میچ میں امریکا، دوسرے میں بھارت نے شکست دی جبکہ تیسرے میچ میں پاکستان نے کینیڈا کیخلاف کامیابی حاصل کی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے