اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

حکومت ریٹیلرز، ہول سیلرز سے گھبرا گئی، سیلز ٹیکس سے مہنگائی بڑھے گی: ماہرین

14 Jun 2024
14 Jun 2024

(لاہور نیوز) ماہرین معاشیات نے کہا کہ سیلز ٹیکس بڑھنے سے مہنگائی میں اضافہ ہوگا، حکومت ریٹیلرز، ہول سیلرز سے پھر گھبرا گئی ہے۔

خاقان نجیب نے دنیا نیوز کے پروگرام ’’آن دی فرنٹ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ کے پس منظر کو آئی ایم ایف سے علیحدہ نہیں کیا جاسکتا، بجٹ میں سرکاری ملازمین کو ریلیف دیا گیا۔

صدر لاہور چیمبر آف کامرس کاشف انور نے کہا کہ مشکل بجٹ ہے، ٹیکسز کو بڑھا دیا گیا ہے، بجٹ کے بعد ہر چیز مہنگی ہو جائے گی، سٹیل، سیمنٹ، رئیل اسٹیٹ پر ٹیکس لگا دیا گیا، ٹیکس سسٹم کو ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے، ٹیکس سسٹم ٹھیک نہ ہونے کی وجہ سے لوگ ٹیکس نیٹ میں نہیں آتے۔

افنان اللہ نے کہا کہ کسی بھی سینیٹر، ایم این اے کو بجلی میں کوئی مراعات نہیں ملتی، 17 سے 18 گریڈ والے افسر ہم سے زیادہ کماتے ہیں، ایم این اے، سینیٹرز کی مراعات کے حوالے سےغلط افواہیں پھیلائی جاتی ہیں، پیپلزپارٹی کے کچھ تحفظات ہیں جنہیں دورکریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام میں اضافہ کیا ہے، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا گیا ہے، مانتا ہوں یہ آئی ایم ایف والا بجٹ ہے۔

رہنما تحریک انصاف اظہرصدیق ملک نے کہا کہ بجلی کا فی یونٹ کہاں سے کہاں پہنچ گیا ہے، انڈسٹریز بند ہو رہی ہیں، مسلم لیگ (ن) والے1985 سے حکومت کر رہے ہیں، 350 ارب کی میٹرولائن بنائی گئی مگر آج عوام بھوک سے رو رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے