اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 562.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

مالی سال 25-2024 کیلئے پنجاب کا 5 ہزار 446 ارب روپے کا ٹیکس فری بجٹ پیش

13 Jun 2024
13 Jun 2024

(لاہور نیوز) وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمان نے نئے مالی سال 25-2024 کیلئے پنجاب کا 5 ہزار 446 ارب روپے کا بجٹ پیش کر دیا، تنخواہوں میں 20 سے 25 فیصد اور پنشن میں 15 فیصد اضافہ ہو گا۔

سپیکر ملک احمد خان کی زیرصدارت پنجاب اسمبلی کا اجلاس ہوا، اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف بھی اسمبلی میں موجود رہیں۔

وزیر خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمان نے بجٹ تقریر میں دعویٰ کیا ہے کہ پہلا باضابطہ ٹیکس فری بجٹ پیش کیا گیا ہے، جبکہ حکومتی اخراجات میں خاطر خواہ کمی بھی لا رہے ہیں۔

تنخواہوں میں اضافہ

وزیر خزانہ پنجاب نے کہا کہ تنخواہ دار طبقہ مہنگائی سے بری طرح متاثر ہوتا ہے، گریڈ ایک سے 16 تک ملازمین کی تنخواہ میں 25 فیصد اور پنشن میں 15 فیصد اضافے کا فیصلہ کیا ہے، کم سے کم اجرت کو 32 ہزار سے بڑھا کر 37 ہزار کرنے کی تجویز ہے۔

مہنگائی میں کمی

وزیر خزانہ نے کہا کہ پنجاب کی ترقی کا آغاز ہو چکا ہے، مریم نواز نے 100 دن کے مختصر عرصہ میں انقلابی اقدامات کئے، مریم نواز نے صوبے میں مہنگائی کو ریکارڈ حد تک کم کیا، مہنگائی کی شرح 11.8 فیصد پر لے آئے ہیں۔

ڈیجیٹل پنجاب

وزیرخزانہ پنجاب نے کہا کہ ملک میں کاروبار دوست ماحول پیدا ہوا ہے، ڈیجیٹل پنجاب کا خواب تیزی سے شرمندہ تعبیر ہو رہا ہے، پنجاب میں کئی مقامات پر مفت وائی فائی کی سہولت فراہم کی گئی ہے، پاکستان کے پہلے نواز شریف آئی ٹی سٹی کی بنیاد لاہور میں رکھ دی گئی ہے، جرائم کی روک تھام کے لئے سمارٹ سیف سٹی پروگرام کے لئے 3 ارب 80 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔

مفت سولر

مجتبیٰ شجاع الرحمان نے کہا کہ 100 یونٹ استعمال کرنے والے بجلی صارفین کو مفت سولر فراہم کریں گے، پانچ مرلے تک گھر بنانے والوں کو آسان قرضے فراہم کریں گے۔

زراعت

صوبائی وزیر خزانہ نے کہا کہ ہماری حکومت نے زرعی شعبے میں پرانے طریقوں کو ترک کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ہماری حکومت نے گندم کی خریداری میں بدعنوانیوں کا راستہ بند کر دیا ہے، زراعت کے لئے 64 ارب 60 کروڑ روپے جبکہ پنجاب کسان کارڈ کے لئے 75 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔

متفرق پروگرامز

صوبائی وزیر خزانہ نے کہا کہ 2 ارب 50 کروڑ روپے کی لاگت سے انڈرگریجویٹ پروگرام دیا جائے گا، 3 ارب کی لاگت سے صوبہ پنجاب کی پہلی گارمنٹس سٹی کا قیام عمل میں لایا جائے گا، 7 ارب کی لاگت سے کھیلتا پنجاب پروگرام شروع کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ 30 ارب کی لاگت سے چیف منسٹر ٹریکٹر پروگرام کا آغاز کرنے کی تجویز ہے، 9 ارب 50 کروڑ کی لاگت سے وزیراعلیٰ روشن گھرانہ پروگرام کا اجرا بھی کیا جائے گا، 10 ارب روپے اپنی چھت اپنا گھر کے لئے مختص کئے گئے ہیں۔

وزیر خزانہ پنجاب نے کہا کہ بچوں کی ذہنی و جسمانی نشوونما کے لئے 1 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں، 296 ارب روپے کی لاگت سے 2380 کلومیٹر سڑکوں کی تعمیر و بحالی کی جائے گی، وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر جنوبی پنجاب کے لئے ہر شعبہ میں خطیر رقم مختص کی گئی ہے۔

وزیر خزانہ پنجاب نے کہا کہ یہ بجٹ عام آدمی کی مشکلات میں آسانی پیدا کرنے کا ذریعہ ہے، یہ بجٹ خوشحالی اور ترقی کی منازل طے کرنے کی نوید ہے، اپوزیشن والے شور کر رہے ہیں، پنجاب کے 13 کروڑ لوگوں کو پتا چلنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن ترقی کرتا پنجاب نہیں دیکھنا چاہتی، اپوزیشن والو تم 5 سال شور ہی کرتے رہو گے، ہم پنجاب کو ایک بہترین صوبہ تمہیں بنا کر دکھائیں گے، آج پنجاب میں کوئی چور پرویز الٰہی، عثمان بزدار نہیں، مریم نواز دن رات خدمت کر رہی ہیں، درست راستے پر چلنے سے ترقی کے چراغ جلیں گے۔

اپوزیشن اور صحافیوں کا احتجاج

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن نے بجٹ پیش کرنے کے موقع پر شدید احتجاج کیا، اپوزیشن لیڈر کی قیادت میں اپوزیشن ارکان سپیکر ڈائس کے سامنے آ گئے، اپوزیشن نے بجٹ دستاویزات کو پھاڑ کر ایوان میں لہرایا، اپوزیشن نے پنجاب حکومت کے خلاف نعرے بازی کی، اپوزیشن نے مریم نواز کی موجودگی میں ایوان میں ہنگامہ آرائی کی، صحافیوں نے بھی ہتک عزت قانون کے خلاف پریس گیلری سے احتجاجا واک آؤٹ کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے