اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 562.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پنجاب بجٹ: ملازمین کی تنخواہوں میں 25، پنشن میں 15 فیصد اضافے کی تجویز

13 Jun 2024
13 Jun 2024

(لاہور نیوز) پنجاب کے مالی سال 25-2024 کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا جس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 اور پنشن میں 15 فیصد اضافے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

 لاہور  نیوز کو موصول ہونے والی بجٹ دستاویزات کے مطابق صوبائی وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمان بجٹ پیش کریں گے، محکمہ خزانہ پنجاب کو 3700 ارب وفاق سے این ایف سی کے تحت ملنے کی امید ہے۔

پنجاب حکومت کی جانب سے وفاق کی طرز پر بجٹ میں اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ہے، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 اور پنشن میں15 فیصد اضافے کی تجویز ہے جبکہ مزدور کی کم از کم اجرت37 ہزار روپے کرنے کی تجویز ہے۔

بڑی گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس اور رجسٹریشن فیس میں ردو بدل ہو گا جبکہ 5 مرلے تک کے گھر کو پراپرٹی ٹیکس سے استثنیٰ جاری رہے گا، ترقیاتی بجٹ کا حجم 842 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے