اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 519300 دس گرام : 445200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 476022 دس گرام : 408097
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9112 دس گرام : 7820
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، 74 ہزار پوائنٹس کی حد دوبارہ بحال

13 Jun 2024
13 Jun 2024

(لاہور نیوز) وفاقی بجٹ پیش کئے جانے کے اگلے روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی ہے جس کے ساتھ ہنڈرڈ انڈیکس دوبارہ 74 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا ہے۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے دوران سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان ہے، سٹاک مارکیٹ میں 1945 پوائنٹس اضافے کے بعد 100 انڈیکس 74 ہزار 742 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام مثبت زون میں ہوا جس کے باعث 100 انڈیکس 208 پوائنٹس اضافے کیساتھ 72 ہزار 797 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

امریکی ڈالر
دوسری جانب انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے دوران انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 9 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 70 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے