اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

بھارتی میوزک ڈائریکٹرللیت پنڈت کا پاکستانی گانے چُرانے کا انکشاف

12 Jun 2024
12 Jun 2024

(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے مشہور میوزک ڈائریکٹر للیت پنڈت نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستانی گانے چرا کر سپرہٹ فلم عاشقی میں شامل کیے گئے۔

بالی ووڈ کی متعدد فلموں کے لیے شاہکار گانے کمپوز کرنے والی جوڑی جیتن،للیت پنڈت نے انٹرویو میں انکشاف کیا کہ نوے کی دہائی میں اپنے گانوں کی وجہ سے سپر ہٹ ہونے والی فلم عاشقی میں پاکستانی گانے چرا کر شامل کیے گئے۔للیت پنڈت کا کہنا تھا کہ عاشقی سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی ندیم شیرون کی موسیقار جوڑی نے پاکستانی گانوں کی نہ صرف دھنیں چرائیں بلکہ الفاظ تک تبدیل نہیں کیے۔ یہ بات فلم انڈسٹری میں سب جانتے ہیں۔

بھارتی میوزک ڈائریکٹر نے مزید کہا کہ ندیم شیرون دبئی جاتے تھے اور پاکستانی گانوں کے بہت سے کیسٹس خرید کر لاتے تھے۔ بھارت پہنچنے کے بعد ندیم شیرون انہی گانوں کو ری پروڈیوس کردیتے تھے اور یہ بات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔ پاکستانی گانوں کو شاعری سمیت استعمال کیا گیا اورانہیں گانوں کی بنیاد پر ندیم شیرون نے شہرت حاصل کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے