اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پی ایچ اے رواں مالی سال کے منظور شدہ بجٹ کو من و عن استعمال نہ کر سکی

12 Jun 2024
12 Jun 2024

(لاہور نیوز) پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی رواں اور گزشتہ مالی سال کے منظور شدہ بجٹ کو من و عن استعمال نہ کر سکی۔

پارکس کی مرمت اور بحالی کا کام فیصلوں کے مطابق نہ ہو سکا، پی ایچ اے رواں مالی سال میں کوئی نیا پارک مکمل نہ کر سکی، پی ایچ اے کو بجٹ میں ایک ارب 26 کروڑ روپے خسارے کا سامنا ہے، مالی سال میں تین ارب 32 کروڑ روپے تنخواہوں کی مد میں ادا کر دیئے گئے۔

پنجاب حکومت نے پارکوں کی بحالی کے لئے 87 کروڑ دس لاکھ روپے کا بجٹ مختص کیا، پنجاب حکومت نے لاہور کو خوبصورت بنانے کے لئے گرین سگنل دے دیا، پنجاب حکومت نے پی ایچ اے کے لئے 35 کروڑ روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی، حکومت کے منظور شدہ فنڈز سے پارکوں کی حالت کو بہتر بنایا جانا تھا۔

پنجاب حکومت نے نئے منصوبہ جات شروع کرنے کے لئے فنڈز کا اجراء نہیں کیا، جیلانی پارک ریس کورس میں زپ لائن تعمیر کرنے کا کام رواں سال نہیں ہو سکے گا۔

پنجاب میں پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی لاہور کو صرف دو سکیمیں مل سکیں تھیں، پی ایچ اے کو ہارٹی کلچر کے لئے نیا ادارہ بنانے کا ٹاسک سونپا گیا، پی ایچ اے قائداعظم انسٹی ٹیوٹ آف ہارٹی کلچر اور لینڈ سکیپ تشکیل نہیں دے سکے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے