12 Jun 2024
(لاہور نیوز) لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں پھر سے گرمی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق نئی ہیٹ ویو کے دوران لاہور میں درجہ حرارت ایک بار پھر 45 سے 46 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، عید کے روز بھی گرمی کی شدت برقرار رہے گی جبکہ پنجاب کے جنوبی اضلاع میں گرمی کی شدت زیادہ ہو گی۔
ادھر لاہور میں سورج کا پارہ چڑھنے لگا جس سے درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے۔
موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 31 جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق رواں دنوں گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا جائے گا جبکہ شہر میں بادل برسنے کے کوئی امکانات نہیں ہیں۔