اپ ڈیٹس
  • 291.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

حارث رؤف نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں وکٹوں کی سنچری مکمل کرلی

12 Jun 2024
12 Jun 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں وکٹوں کی سنچری مکمل کرلی۔

پاکستانی فاسٹ بولر نے نیویارک میں کینیڈا کے خلاف ٹی 20 ورلڈکپ کے میچ میں یہ سنگ میل عبور کیا، حارث رؤف ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں وکٹوں کی تیز ترین سنچری مکمل کرنے والے فاسٹ بولر بن گئے۔

پاکستانی فاسٹ بولر نے 71 میچز میں 100 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل وکٹیں مکمل کیں، آئرلینڈ کے مارک اڈائیر نے 72 میچز میں 100 وکٹوں کا سنگ میل عبور کیا تھا۔

مجموعی طور پر حارث رؤف 100 وکٹیں حاصل کرنے والے تیسرے تیز ترین بولر ہیں، حارث سے کم میچز میں 100 وکٹیں مکمل کرنے والے دیگر دونوں بولرز سپنرز ہیں۔

افغانستان کے راشد خان نے 54 اور سری لنکا کے ہسارنگا نے 63 میچز میں 100 وکٹیں مکمل کیں۔

اس کے علاوہ حارث رؤف 100 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل وکٹیں لینے والے دوسرے پاکستانی ہیں، شاداب خان 107 وکٹوں کے ساتھ سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل وکٹ لینے والے پاکستانی بولر ہیں۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے