11 Jun 2024
(لاہور نیوز) جوتے بنانے والی فیکٹری میں آگ لگنے سے جھلسنے والے مزید دو افراد دم توڑ گئے، جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد تین ہو گئی۔
فیکٹری میں آگ لگنے سے 17 افراد جھلس کر زخمی ہوئے، زخمیوں میں سے 5 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
فیروزوالہ پولیس کے مطابق مرنے والوں کی شناخت رحمان، ناصر اور حیدر کے نام سے ہوئی، مرنے والوں کا تعلق کوہاٹ سے ہے۔