اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستان نے کینیڈا کو ہرا کر ٹی 20 ورلڈ کپ میں پہلی فتح حاصل کر لی

11 Jun 2024
11 Jun 2024

(لاہور نیوز) آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے 22ویں میچ میں پاکستان نے کینیڈا کو 7 وکٹوں سے شکست دیکر ایونٹ میں پہلی فتح حاصل کر لی۔

نیویارک کے نساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جانیوالے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے 22 ویں میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر کینیڈا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تاہم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کینیڈا نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 106 رنز بنائے، ایرون جانسن 52 رنز کیساتھ نمایاں رہے۔

پاکستان نے 107 رنز کا ہدف 18 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر بآسانی حاصل کر لیا، محمد رضوان 53 رنز کیساتھ ناقابل شکست رہے۔

کینیڈا کی باری

کینیڈا کی جانب سے اننگز کا آغاز ایرون جانسن اور نونیت دھلیوال نے کیا تاہم یہ جوڑی زیادہ دیر تک ساتھ نہ نبھا سکی اور 20 کے مجموعی سکور پر نونیت ڈھلیوال 4 رنز بنا کر محمد عامر کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔

کینیڈا کی دوسری وکٹ 29 رنز کے مجموعی سکور پر گری جب پراگت سنگھ 2 رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر کیچ تھما بیٹھے، تیسری وکٹ نکلس کرٹن کی گری جو ایک سکور بنا کر رن آؤٹ ہو گئے۔

چوتھی وکٹ 54 رنز کے مجموعی سکور پر گری جب شریاس مووا 2 رنز بنا کر حارث رؤف کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے، پانچویں وکٹ رووندرپال سنگھ کی گری جو بغیر کوئی رن سکور کئے پویلین لوٹ گئے۔

کینیڈا کی چھٹی وکٹ اوپنر بلے باز ایرون جانسن کی گری جو 52 رنز کی نمایاں اننگز کھیل کر نسیم شاہ کی گیند پر بولڈ ہوئے، ساتویں وکٹ 87 کے مجموعی سکور پر گری جب کپتان سعد بن ظفر 10 رنز بنا کر محمد عامر کی گیند پر کیچ تھما بیٹھے۔

پاکستان کی جانب سے محمد عامر اور حارث رؤف نے 2،2 جبکہ شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان کی اننگز

107 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز محمد رضوان اور صائم ایوب نے کیا تاہم یہ جوڑی لمبی اننگز کھیلنے میں ناکام رہی اور صائم ایوب 20 رنز کے مجموعی سکور پر 6 رنز بنا کر ڈِلن ہیلیگر کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔

پاکستان کی دوسری وکٹ 83 رنز کے مجموعی سکور پر گری جب کپتان بابر اعظم 33 گیندوں پر 33 رنز بنا کر ڈِلن ہیلیگر کی گیند پر کیچ تھما بیٹھے جبکہ چوتھی وکٹ 104 رنز کے مجموعی سکور پر گری جب فخر زمان 4 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے، محمد رضوان 53 رنز کیساتھ ناقابل شکست رہے۔

کینیڈا کی جانب سے ڈِلن ہیلیگر نے 2 جبکہ جیرمی گورڈن نے ایک وکٹ حاصل کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے