اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پی آئی اے کے قبل از حج آپریشن کا پہلا مرحلہ کامیابی سے مکمل

11 Jun 2024
11 Jun 2024

(لاہور نیوز) پی آئی اے کے قبل از حج آپریشن کا پہلا مرحلہ کامیابی سے مکمل ہو گیا۔

ترجمان پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کے مطابق گزشتہ شب کراچی تا جدہ آپریٹ ہونے والی پی آئی اے کی آخری پرواز کے ساتھ ہی قبل از حج آپریشن مکمل ہو گیا، کل 171 پروازوں کے ذریعے 35030 عازمین حج روانہ ہوئے۔

پی آئی اے کے ترجمان نے بتایا کہ ان پروازوں کے ذریعے سے تقریباً 19500، سرکاری عازمین حج جبکہ 14900 پرائیوٹ عازمین حج اور 630 خدام الحجاج مدینہ منورہ اور جدہ روانہ ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کے قبل از حج آپریشن کا آغاز 9 مئی سے ہوا تھا جو 11 جون تک جاری رہا، قبل از حج پروازیں کراچی، اسلام آباد، لاہور، ملتان، سیالکوٹ اور پشاور سے براہ راست روانہ ہوئیں۔

انہوں نے بتایا کہ سکھر اور کوئٹہ سے عازمین حج نے براستہ کراچی، جدہ کا سفر کیا جبکہ 171 پروازوں میں سے 126 پروازیں وقت سے کچھ دیر پہلے ہی روانہ ہوئیں۔

ترجمان کے مطابق قبل از حج آپریشن میں 45 پروازیں موسم کی خرابی اور آپریشنل وجوہات کی بنا پر تاخیر کا شکار ہوئیں جبکہ پی آئی اے کے بعد از حج آپریشن کا آغاز 20 جون سے ہو گا جو 21 جولائی تک جاری رہے گا۔  

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے