اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ورلڈ کپ میں خراب کارکردگی، وسیم اکرم کا قومی ٹیم میں تبدیلیوں کا مطالبہ

11 Jun 2024
11 Jun 2024

(لاہور نیوز) ٹی 20 ورلڈ کپ میں روایتی حریف بھارت کے خلاف بدترین کارکردگی پر سابق کپتان وسیم اکرم نے ٹیم میں تبدیلیوں کا مطالبہ کردیا۔

بھارت کے خلاف شکست کے بعد قومی ٹیم کی کارکردگی پر برہم وسیم اکرم نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ٹیم کو دشمن کی ضرورت نہیں ہے یہ خود ہی بہت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اب ہم ان کے منہ میں کیا چوسنی ڈالیں گے، ان کو بتائیں گے صورتحال کے بارے میں آگاہی کیا ہوتی ہے، یہ10،8 سال سے کھیل رہے ہیں کیا انہیں بابر اور کوچ بتائیں گے کیسے کھیلنا ہے۔

انہوں نے وکٹ کیپر بلے باز رضوان کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کیا رضوان کو میں بتاؤں گا کہ سب سے اہم باؤلر ایک اوور کے لیے آیا ہے تو وکٹ لینے آیا ہے تم اس کی گیند پر سنگل لے لو۔

سوئنگ کے سلطان نے ٹیم کی خراب اپروچ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ٹیم نے 10 اوورز کے بعد کوئی چوکا ہی نہیں مارا اور کوشش بھی نہیں کی، 120 رنز کے ہدف کا تعاقب بھی نہ کر سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اب شرمندگی محسوس ہونا شروع ہو گئی ہے، بطور پاکستانی میں پاکستانی ٹیم کو مکمل سراہنا چاہتا ہوں لیکن کسی چیز کی حد ہوتی ہے۔

ملک کے موجودہ کرکٹ سیٹ اپ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سابق کپتان نے مزید کہا کہ پچھلے ایک سال میں تین چیئرمین بدلے ہیں، ساتھ میں تین کوچ بدلے ہیں تو کھلاڑیوں کو پتا ہے ہم نے نہیں ہٹنا بلکہ یہ کوچ ہٹ جائے گا۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے