10 Jun 2024
(ویب ڈیسک) کھیلوں کے میدان سے پاکستان کیلٸے اچھی خبر، پاکستان انڈر 18 والی بال ایشین ٹورنامنٹ میں چیمپئن بن گیا، فائنل میں گرین شرٹس نے ایران کو شکست دی۔
ازبکستان میں کھیلے جانیوالے ایونٹ میں پاکستان نے پہلی بار انڈر 18 والی بال چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا۔
فائنل میں پاکستان نے ایران کو ایک کے مقابلے میں تین سیٹ سے شکست دی۔ جس کا سکور 20،25، 25،18، 25،23 ، 27،25 رہا۔
پاکستان والی بال فیڈریشن کے چیئرمین چوہدری یعقوب نے جونیٸر ٹیم کو شاندار کامیابی پر مبارکباد دی، پاکستان کے طلال، محمد یحییٰ اور جبران ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔