08 Jun 2024
(ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے سابق اوپنر احمد شہزاد کپتان بابراعظم سمیت پوری ٹیم پر برس پڑے۔
رپورٹ کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے احمد شہزاد کا کہنا تھا کہ جو باتیں کررہا ہوں اس کے بعد ٹیم میں واپسی کا کوئی امکان نہیں لیکن میرٹ کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں۔انہوں نے سوال کیا کہ مجھے بتائیں بابراعظم کی کپتانی کو 4 سے 5 سال ہوگئے ہیں کوئی ایونٹ جتواسکے ہیں؟ البتہ یہ ضرور ہوا کہ افغانستان، زمبابوے، نیدرلینڈز اور نیوزی لینڈ کی سی ڈی ٹیمز کیخلاف سیریز برابر کیں اور آج امریکا سے بھی ہار گئے۔
احمد شہزاد کا مزید کہنا تھا کہ بابر کی کپتانی میں کوئی بہتری نہیں آئی طویل عرصے بعد واپسی کرنے والے عامر سے سپر اوور کروارہے ہیں، نسیم شاہ! شاہین آفریدی یا حارث رؤف سے کیوں باولنگ نہیں کروائی؟