یو سی پی میں فیکلٹی آف ایسوسی ایٹ ڈیپارٹمنٹ ایئرلائن کیمپس کے زیر اہتمام کانووکیشن
(لاہور نیوز) یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب میں فیکلٹی آف ایسوسی ایٹ ڈیپارٹمنٹ ایئرلائن کیمپس کے زیر اہتمام پہلی کانووکیشن کا اہتمام کیا گیا۔
تقریب میں ڈین فیکلٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی ڈاکٹر رضوانہ کوثر، پرنسپل پنجاب گروپ آف کالج ایئرلائن کیمپس پروفیسر حمزہ ظفر اور پنجاب گروپ آف کالجز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر آغا طاہر اعجاز سمیت فیکلٹی ممبران اور گریجویٹ ہونے والے طلبا وطالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
تقریب کی مہمان خصوصی ڈین فیکلٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی ڈاکٹر رضوانہ کا کہنا تھا ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام کرنے والے یہ طلبا و طالبات مستقل میں ہمارے ادارے کا اور ملک کا نام روشن کریں گے۔
پنجاب گروپ آف کالجز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر آغا طاہر اعجاز کا کہنا تھا پنجاب کالجز اور یو سی پی کوالٹی آف ایجوکیشن پر کمپرومائز نہیں کرتی۔
پرنسپل پنجاب گروپ آف کالج ایئر لائن کیمپس پروفیسر حمزہ ظفر کا کہنا تھا آج دو سو سے زائد طلبا و طالبات میں ڈگریاں تقسیم کی گئی ہیں، یو سی پی کا یہ بہت اچھا انیشیٹو ہے۔
طلباوطالبات کا کہنا تھا پنجاب کالجز اور یو سی پی کے اساتذہ کرام سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا ہے، مستقبل میں اپنی تعلیم کو جاری رکھیں گے اور پاکستان کا نام بھی روشن کریں گے۔
کانووکیشن میں کمپیوٹر سائنسز، مینجمنٹ سائنسز، اکاؤنٹنگ اینڈ فائنانس سائنسز اور دیگر ڈیپارٹمنٹز کے 200 سے زائد طلبا و طالبات میں ڈگریاں تقسیم کی گئیں تاہم پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا وطالبات کو گولڈ میڈلز سے بھی نوازا گیا۔