اپ ڈیٹس
  • 250.00 انڈے فی درجن
  • 270.00 زندہ مرغی
  • 392.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 297.80 قیمت فروخت : 298.33
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.47 قیمت فروخت : 185.55
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.91 قیمت فروخت : 203.27
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.20 قیمت فروخت : 76.34
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.94 قیمت فروخت : 907.56
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 239900 دس گرام : 205700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 219907 دس گرام : 188557
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3011 دس گرام : 2584
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

سرکاری سکولوں کی نجکاری، ٹیچرز یونین کا مسلم لیگ ن کے صدر کو خط

07 Jun 2024
07 Jun 2024

(لاہور نیوز) سرکاری سکولوں کو پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے حوالے کرنے کے معاملے پر ٹیچرز یونین نے مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کو خط لکھ دیا۔

خط میں کہا گیا ہے کہ میاں نواز شریف کے تینوں ادوار میں سرکاری تعلیمی ادارے بنانے پر خصوصی توجہ دی گئی جس کی وجہ سے غریبوں کے بچوں کو مفت تعلیمی سہولیات ملیں، نئے تعلیمی ادارے کھلنے سے پڑھے لکھے نوجوانوں کو روزگار بھی ملا۔

خط میں لکھا گیا کہ ن لیگ دورحکومت میں پنجاب کے سکولوں میں لاکھوں اساتذہ کی میرٹ پر تعیناتیاں ہوئیں، سابق حکومت میں سرکاری سکولوں میں اساتذہ کی بھرتیاں نہ کی گئیں۔

کاشف شہزاد چودھری نے خط میں مزید کہا ہے کہ سکول ایجوکیشن میں ایک  لاکھ 20 ہزار سے زائد اسامیاں خالی ہیں، ن لیگ کی حکومت آنے سے پنجاب کے نوجوانوں میں روزگار کی امید دوبارہ پیدا ہوئی ہے، پنجاب حکومت سرکاری تعلیمی اداروں کو مفت میں پرائیویٹ سیکٹر کے حوالے کرنے جا رہی ہے، نواز شریف سرکاری تعلیمی اداروں کو بچانے میں کردار ادا کریں۔

خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ پنجاب میں اساتذہ کی خالی اسامیوں پر بھرتیاں کی جائیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے