اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

صفر پر آؤٹ ہونے کے بعد اعظم خان کی تماشائی سے تلخ کلامی

07 Jun 2024
07 Jun 2024

(ویب ڈیسک) آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں امریکا کے خلاف میچ کے دوران صفر پر آؤٹ ہونے والے وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان تماشائی سے الجھ گئے۔

گزشتہ شب ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں امریکا نے پاکستان کو سپر اوور میں شکست دے کر بڑا اپ سیٹ کردیا اور ایونٹ میں مسلسل دوسری کامیابی حاصل کی۔

امریکا نے سپر اوور میں پاکستان کو جیت کے لیے 19 رنز کا ہدف دیا اور قومی ٹیم صرف 13 رنز بنا سکی۔

پاکستانی بیٹنگ کے دوران اعظم خان صفر پر آؤٹ ہوگئے جس کے بعد جب وہ واپس پویلین کی طرف جا رہے تھے تو ان کا سامنا ایک پرستار سے ہوا۔

25 سالہ کرکٹر ناراض چہرے کے ساتھ مداح کی طرف بڑھے اور پھر پویلین لوٹ گئے۔

خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ تماشائیوں میں بیٹھے کسی شخص نے اعظم کو کچھ کہا تھا جس کے باعث وہ غصے میں آگئے۔

واضح رہے کہ ڈیلس میں گروپ اے کے میچ میں امریکا کے کپتان مونانک پٹیل نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنائے،کپتان بابر اعظم 44 اور شاداب 40 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

امریکا کو میچ جیتنے کے لیے آخری گیند پر 5 رنز درکار تھے، امریکی بیٹر نتیش کمار نے حارث رؤف کو چوکا مارا اور میچ برابر ہوگیا جس کے بعد میچ کا فیصلہ سپر اوور میں ہوا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے