اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

میچ کی آخری گیند پر چوکا، بابراعظم حارث رؤف پر پھٹ پڑے

07 Jun 2024
07 Jun 2024

(ویب ڈیسک) ڈیلاس میں امریکا سے سپر اوور میں پاکستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا، قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم میچ کی آخری گیند پر چوکا کھانے پر حارث رؤف پر پھٹ پڑے۔

گزشتہ روز امریکا کے خلاف میچ کی آخری بال پر چوکا کھانے کے بعد بابراعظم نے حارث رؤف پر سخت ناراضی کا اظہار کیا، یہ میچ کا انتہائی اہم لمحہ تھا کیونکہ امریکا کو آخری گیند پر پانچ رنز درکار تھے۔

حارث رؤف نے امریکی بلے باز نتیش کمار کو آخری بال یارکر کرانے کی کوشش کی، مگر بدقسمتی سے بال یارکر بننے کے بجائے فل ٹاس چلی گئی، جس پر امریکا کو چار رنز مل گئے اور میچ برابر ہوگیا۔

یہ ساری صورتحال دیکھ کر قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے فاسٹ باؤلر حارث رؤف پر برہمی کا اظہار کیا، میچ سپر اوور میں جانے کے بعد محمد عامر نے اپنے اوور میں 18رنز دیئے۔ جبکہ پاکستانی ٹیم صرف 13رنز بنا سکی۔

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کا میچ کے بعد بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پچ میں تھوڑی نمی تھی لیکن یہ بہانہ نہیں ہم پروفیشنل کھلاڑی ہیں۔

بابراعظم نے کہا کہ پہلے چھ اوور میں وکٹیں نہ لے سکے جس سے نقصان ہوا، ٹورنامنٹ ابھی باقی ہے، آئندہ میچوں میں اچھا کھلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اچھا نہیں کھیلے لیکن ٹورنامنٹ میں کم بیک کریں گے۔

واضح رہے کہ امریکا نے پاکستان کو سپر اوور میں 5 رنز سے شکست دی، قومی ٹیم 19 رنز کے تعاقب میں ایک وکٹ کے نقصان پر 13 رنز بناسکی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے