اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

امریکا سے شکست پر شعیب اختر نے قومی ٹیم کی کلاس لے لی

07 Jun 2024
07 Jun 2024

(ویب ڈیسک) ڈیلاس میں ٹی ٹوئنٹی کپ کے میچ میں امریکا سے سپراوور میں شکست کے بعد قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بالر شعیب اختر نے سخت ردعمل دیا ہے۔

راولپنڈی ایکسپریس کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم میچ جیتنے کی اہل نہیں تھی، پورے میچ میں امریکا کی ٹیم نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ میزبان ٹیم امریکا نے پہلے باؤلنگ کرتے ہوئے پاکستان کو 159تک محدود کرتے ہوئے شاندار بالنگ کی اور اپنا مقصد حاصل کیا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024کے میچ میں پاکستان کی چونکا دینے والی شکست پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے، شعیب احتر نے ٹوئٹر کا سہارا لیا اور 33سیکنڈ کے ویڈیو کلپ میں میچ پر تبصرہ کیا۔

شعیب اختر نے کہا کہ پاکستان نے اچھی شروعات نہیں کی اور امریکہ سے بھی ہار گئے، ہم نے تاریخ کو دہرایا، جیسا کہ ہم نے 1999 کے ورلڈکپ میں بنگلہ دیش کے خلاف کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان یہ میچ جیتنے کا مستحق نہیں تھا، وجہ یہ ہے کہ امریکا نے بہت اچھا کھیل پیش کیا۔

اس سے قبل قومی ٹیم کے سابق کھلاڑی باسط علی نے بھی قومی ٹیم کو آڑے ہاتھوں لیا۔

باسط علی نے کہا کہ آج دنیا بھر سے کوچ لارہے ہیں ہمارے کھلاڑی کہاں گئے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا سے جیت نہ سکے، انڈیا سے کیسے جیتو گے؟

انہوں نے کہا کہ 2009 میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کے کھلاڑی کہاں ہیں، باسط علی نے بابر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ 6 اوور اچھے نہیں کھیلے تو کس نے منع کیا تھا۔

واضح رہے کہ امریکا نے پاکستان کو سپر اوور میں 5 رنز سے شکست دی، قومی ٹیم 19 رنز کے تعاقب میں ایک وکٹ کے نقصان پر 13 رنز بناسکی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے