اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

آئی سی سی کا نیو یارک سٹیڈیم کی پچ کے معیاری نہ ہونے کا اعتراف

07 Jun 2024
07 Jun 2024

(ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نیو یارک سٹیڈیم کی وکٹ کے معیاری نہ ہونے کا اعتراف کرلیا۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ نیویارک کے نساؤ سٹیڈیم کی وکٹ میں وہ تسلسل نہیں دکھا جس کی سب کو توقع تھی، بقیہ میچز کیلئے وکٹ کی کوالٹی بہتر کرنے کیلئے بہترین ٹیمیں کام کر رہی ہیں۔

آئی سی سی کے مطابق گزشتہ روز ختم ہونے والے میچ کے بعد سے وکٹ کی درستگی کیلئے کام شروع کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ نیویارک کے نساؤ سٹیڈیم کی وکٹ پر کرکٹ ماہرین کی جانب سے شدید تنقید کی جارہی ہے۔ 

انگلش ٹیم کے سابق کپتان مائیکل وان نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ کرکٹ کے کھیل کو امریکا میں متعارف کروانا اچھا ہے لیکن کھلاڑیوں کا اس غیر معیاری پچ پر کھیلنا ناقابل قبول ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ مکی آرتھر نے بھی ایکس پر لکھا کہ نیویارک کی پچ بہت خراب ہے۔

واضح رہے کہ نیویارک میں پاکستان اور بھارت کا میچ 9 جون کو شیڈول ہے، پاک بھارت ہائی وولٹیج ٹاکرے سے قبل آئی سی سی وکٹ بہتر کرنے کیلئے کوشاں ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے