(لاہور نیوز) یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب میں دو روزہ بین الاقوامی لینگویجز اینڈ لٹریچر کانفرنس کا اہتمام کیا گیا۔
کانفرنس کا مقصد زبان اور لٹریچر کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا، انٹرنیشنل اور نیشنل سکالرز، ریسرچرز اور پریکٹیشنرز سمیت طلبا و طالبات کی کثیر تعداد نے کانفرنس میں شرکت کی۔
کانفرنس کے پہلے روز فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کی مذمت کی گئی، پہلے روز ڈی کالونائزیشن کے موضوع پر بھی گفتگو کی گئی، مہمان خصوصی فریال گوہر کا کہنا تھا کہ اس کانفرنس سے طلبا وطالبات میں لینگویجزاور لٹریچر کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔
پرو ریکٹر یو سی پی ہادیہ اعوان کا کہنا تھا کہ کانفرنس کا مقصد اپنے لٹریچر کے ذریعے فلسطینیوں کی آواز بننا ہے۔
ڈین فیکلٹی آف لینگویجز اینڈ لٹریچر فہمیدہ سلطانہ کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد کسی بھی زبان اور تہذیب کو ناپید ہونے سے بچانا ہے۔
کانفرنس کے اختتام پر مہمانان گرامی میں اعزازی شیلڈز تقسیم کی گئیں۔