اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ورلڈکپ میں پاکستان کیخلاف میچ میرے لیے کافی جذباتی گیم ہوگا: امریکی کرکٹر علی خان

06 Jun 2024
06 Jun 2024

(ویب ڈیسک) امریکی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی علی خان نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ میں پہلا میچ جیت گئے، اب پاکستان سے جیتنا ہے، خواہش ہے کہ زیادہ سے زیادہ وکٹیں لوں۔

پاکستانی نژاد امریکی کرکٹر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں پیدا ہوا، ابتدائی زندگی وہیں گزری، ورلڈکپ میں پاکستان کیخلاف میچ میرے لیے کافی جذباتی گیم ہوگا، پاکستان کیلئے تو نہ کھیل پایا لیکن پاکستان کیخلاف کھیل رہا ہوں۔

علی خان نے کہا کہ پاکستان کی ٹیم کافی مضبوط ٹیم ہے، بیٹرز اور بولرز سب تگڑے ہیں، کوشش ہوگی کہ اپنی ٹیم کو جتانے کی کوشش کروں۔

انہوں نے کہا کہ بابراعظم کی وکٹ ہمارے لیے اہم ہوگی اگر وہ کھڑے ہوگئے تو مشکل ہوگی، میرا پی ایس ایل ڈیبیو بھی بابراعظم کی قیادت میں ہوا تھا، ان سے اچھا تعلق ہے، بابراعظم کی وکٹ لینا خواہش ہے، کوشش کروں گا جلد از جلد بابر کی وکٹ لوں۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل میں جو تجربہ اور معلومات ملی اس سے مستفید ہونے کی کوشش کروں گا، پاکستان سے مقابلے کا پلان تیار ہے لیکن فیلڈ پر اترنے پر صورتحال بالکل مختلف ہوگی۔

علی خان کا کہنا تھا کہ بنگلادیش کیخلاف سیریز اور ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں جیت سے حوصلے بلند ہیں، ہم کافی پراعتماد ہیں، ہمارا دن ہوا تو پاکستان کو ہرانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جب امریکا آیا تھا کرکٹ کھیلنے کی امید چھوڑ چکا تھا، 12 سال پہلے یہاں زیادہ کرکٹ نہ تھی، اب کافی کرکٹ ہونے لگی، پاکستان سے کافی ایسے پلیئرز ہیں جن کو وہاں موقع نہ ملا وہ اب یہاں آ چکے ہیں۔

علی خان نے اپنے کرکٹ کیریئر سے متعلق بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ جب پاکستان میں تھا تب صرف ٹیپ بال کرکٹ کھیلتا تھا، پروفیشنل کرکٹر بننے کا نہیں سوچا تھا، وسیم اکرم، وقار یونس اور شعیب اختر کی بولنگ دیکھ کر بڑے ہوئے، کرکٹ کھیلنے پر اکثر ڈانٹ بھی پڑتی تھی۔

علی خان نے بتایا کہ 2015 میں امریکی ٹیم کیلئے ٹرائلز ہوئے تھے وہاں سے میرا ٹرننگ پوائنٹ ہوا، ڈی جے براوو کے ساتھ یو ایس اوپن کھیلا جس کے بعد اس نے سی پی ایل میں سپورٹ کیا، سی پی ایل جیتنا اور ٹیم کیلئے پرفارم کرنا میرے کیریئر میں کافی اہم سنگ میل تھا۔

امریکی کرکٹ ٹیم کے پلیئر علی خان کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ کے انعقاد سے امریکا میں کرکٹ کو فروغ ملے گا، بطور سینیئر پلیئر میری ذمہ داری ہے کہ میں نوجوان پلیئرز کو زیادہ سے زیادہ سکھاؤں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے