اپ ڈیٹس
  • 346.00 انڈے فی درجن
  • 338.00 زندہ مرغی
  • 490.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

تعلیمی پروگرام مضبوط بنانے، طلبہ کو جدید مہارتوں سے آراستہ کرنا ناگزیر ہے: صدر

05 Jun 2024
05 Jun 2024

(ویب ڈیسک) صدر مملکت آصف علی زرداری نے ملکی تعلیمی پروگرام مضبوط بنانے اور طلبہ کو جدید مہارتوں سے آراستہ کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیکنالوجی ہائی ویز بنانے کیلئے طلبہ کی انفارمیشن ٹیکنالوجی کے بنیادی ڈھانچے تک رسائی بڑھانا ہو گی۔

صدر مملکت آصف علی زرداری سے قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد اختر نے ملاقات کی، صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان میں ٹیکنالوجی ہائی ویز بنانے کی ضرورت ہے، طلبہ کو لیپ ٹاپ فراہم کرنے سے ان کی تعلیم تک رسائی بڑھے گی، ڈیجیٹل تقسیم ختم ہو گی۔

صدر مملکت نے کہا کہ نوجوانوں کو ٹیکنالوجی میں مہارتوں سے آراستہ کیا جائے تاکہ وہ قومی اور بین الاقوامی منڈیوں میں مقابلہ کر سکیں، اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو کثیر انسانی وسائل سے نوازا ہے، انسانی وسائل کو جدید ترین تعلیم اور ہنر فراہم کر کے ایک طاقت بنانے کی ضرورت ہے۔

آصف علی زرداری نے مزید کہا کہ طلبہ کی حوصلہ افزائی کیلئے قائد اعظم یونیورسٹی کے پوزیشن ہولڈرز کو نقد صدارتی ایوارڈز دیئے جائیں گے۔

وائس چانسلر نے کہا کہ قائداعظم یونیورسٹی معاشرے کیلئے سود مند تحقیق پر توجہ دے رہی ہے، ڈیجیٹلائزیشن قائداعظم یونیورسٹی کی اولین ترجیح ہے، صدر مملکت نے پاکستان کے تعلیمی شعبے میں یونیورسٹی کے کردار کو سراہا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے