(ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں پر بے جا تنقید سے ناراض ہوگئے۔
اپنے ایک انٹرویو میں سابق اوپنر سلمان بٹ کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم کے کیخلاف باتیں وہ سابق کرکٹرز کررہے ہیں جنہوں نے زندگی میں کبھی 15 پلس اسکور نہیں کیا، باقی وہ لوگ ہیں جن کا کرکٹ سے کوئی تعلق نہیں۔انہوں نے کہا کہ اسٹرائیک ریٹ بڑھانا ایک پروسس کے ذریعے ہوتا ہے، جب آپ مسلسل کھیلتے ہیں تو آپ سیکھتے ہیں اور یہ آپکی مَسل میموری کا حصہ بن جاتا ہے، اسی طرح جب آپ پریشر میں ہوتے ہیں تو بال نہیں دیکھتے نہ گیپ تلاش کرتے ہیں بلکہ وہ خود آپ سے ایسے شارٹس لگواتا ہے۔
سلمان بٹ نے کہا کہ بدقسمتی سے ہم اس پروسس پر کام نہیں کررہے، ہم سنی سنائی باتوں پر چل رہے ہیں! سابق کرکٹرز تنقید کررہے ہیں تو طریقہ بھی بتائیں کہ کیسے اسٹرائیک ریٹ بہتر ہوگا؟انہیں معلوم ہے کہ اسٹرائیک ریٹ بہتر کرنا ایک دن کا کام نہیں ہے۔