اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

اووربلنگ:لیسکو کا رواں ماہ صارفین کو مزید ریلیف دینے کا فیصلہ

05 Jun 2024
05 Jun 2024

(ویب ڈیسک) لیسکو نے اووربلنگ کی مد میں صارفین کو مزید ریلیف دینے کا فیصلہ کر لیا۔ رواں ماہ کی ریڈنگ کے مطابق بلنگ کے ساتھ ساتھ 32 کروڑ یونٹس کی کریڈٹ ایڈجسٹمنٹس دیکر اربوں روپے کا ریلیف دیا جائیگا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایات کی روشنی میں لیسکو کی جانب سے پرانی اووربلنگ پر ریلیف کے ساتھ ساتھ رواں ماہ بھی ریڈنگ کے مطابق بلنگ کی گئی ۔ ایف آئی اے نے لیسکو سے6 جون کوبلنگ مکمل ہونےکی رپورٹ طلب کر رکھی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ لیسکو چیف شاہد حیدر، ڈائریکٹر کسٹمرسروسزسرور مغل رپورٹ پیش کریں گے ۔ تمام سرکلز کے سپرنٹنڈنگ انجینئرز بھی اعلیٰ افسران کے ساتھ ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز جائیں گے۔

واضح رہے کہ محسن نقوی نے لیسکو کو 83 کروڑ یونٹس کی اووربلنگ پر ریلیف کا حکم دیا تھا۔ جس کے بعد ایف آئی اے نے مزید 10 کروڑ یونٹس کی اووربلنگ کی نشاندہی کی ۔اس طرح مجموعی طور پر لیسکو کو 93 کروڑ یونٹس کا ریلیف دینا ہے۔ لیسکو نے گزشتہ ماہ 31 کروڑ یونٹس نکال کراربوں روپے کا ریلیف دیا ۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے