05 Jun 2024
(لاہور نیوز) حکومت کی جانب سے بیکری آئٹمز سستی کرنے کا وعدہ وفا ہوگیا،بیکری مالکان نے مختلف مصنوعات کی قیمتوں میں 20 سے 100 روپے تک کمی کر دی۔
شہر کی بیکریوں پر مختلف اقسام کے بسکٹ 900 روپے کے بجائے 800روپے فی کلو مل رہے ہیں، رس کا پیکٹ 450، بڑی ڈبل روٹی 190 روپے میں دستیاب ہے جبکہ چھوٹی بریڈ 100 روپے میں فروخت کی جا رہی ہے، کیک رس 1100 روپے کے بجائے ایک ہزار روپے فی کلو کر دیئے گئے۔
کوئی حکومتی فیصلے پر خوش دکھائی دیا تو کسی نے قیمتیں مزید کم کرنے کی اپیل کی، ایک بیکری مالک نے کہا کہ یہ کام کرتے 24 سال ہوگئے، پہلی بار قیمتوں میں کمی دیکھی ہے۔
شہریوں نے مطالبہ کیا کہ مہنگائی زیادہ ہے،حکومت کو مزید ریلیف دینا چاہیے۔