اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

وزیراعظم کا دورہ چین: ایم ایل ون منصوبے کے مالی معاملات طے پانے کا امکان

04 Jun 2024
04 Jun 2024

(لاہور نیوز) سی پیک کے تحت کراچی تا پشاور ریلوے ٹریک کی اپ گریڈیشن کے منصوبے میں بڑے بریک تھرو کی راہ ہموار ہو گئی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے دورہ چین میں ایم ایل ون منصوبے کے مالی معاملات طے پانے کا امکان ہے، ایم ایل ون منصوبے کیلئے فنانسنگ معاہدے کے امور کو حتمی شکل دی جائے گی۔

حکومتی ذرائع نے بتایا کہ معاملات طے پانے پر پاکستان اور چین کے درمیان فنانسنگ کا معاہدہ ہو گا، ایم ایل ون منصوبے کیلئے 85 فیصد فنڈز چین کی جانب سے فراہم کئے جانے کا امکان ہے، منصوبے کیلئے پاکستان اپنے وسائل سے 15 فیصد فنڈز فراہم کرے گا۔

ایم ایل ون منصوبہ 8 سال میں مکمل کرنے کا اندازہ لگایا گیا ہے، منصوبے کے تحت کراچی سے پشاور تک 1726 کلومیٹر ڈبل ٹریک کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق سی ڈی ڈبلیو پی نے گزشتہ ماہ ایم ایل ون منصوبے کا نظرثانی پی سی ون منظور کیا تھا، سی ڈی ڈبلیو پی نے 6 ارب 70 کروڑ ڈالرز کے ایم ایل ون منصوبے کی منظوری دی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے